خیبر پختونخواہعلاقائی

تیمرگرہ میں ایف آئی اے کے چھاپے ، 3 ملزمان گرفتار، غیرملکی کرنسی برآمد

پشاور(آئی پی ایس) کمرشل بینکنگ سرکل (سی بی سی ) پشاورنے ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی اور ڈائریکٹرخیبرپختونخوا ناصر محمود ستی کی ہدایت پرحوالہ ہنڈی اور غیرملکی کرنسی کی غیرقانونی خریدوفروخت کے خلاف پشاور اور مالاکنڈ ڈویژن میں کارروائی کرتے تین ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں غیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سی بی سی پشاور محمد افضل خان نیازی کے مطابق خصوصی ٹیم نے تیمرگرہ  سے ملزم مظفرخان ولد اسلم خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک لاکھ سعودی ریال اور  17 لاکھ 80 ہزار پاکستانی کرنسی برآمد کرلی۔ تیمرگرہ میں ایک اور چھاپے کے دوران ملزم فتح اللہ ولد سراج دین کو گرفتار کرکے اس کے قبضے ، 1150  سعودی ریال، 105 درہم ، اور 17 لاکھ 78 ہزار پاکستانی کرنسی برآمدکی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سی بی سی پشاور محمد افضل خان نیازی نے مزید بتایا کہ  تیسری کارروائی بھی تیمرگرہ میں ہی کی گئی اور ملزم شاہد اقبال ولد گل اکبرخان سے 3100 سعودی ریال، 240 درہم اور ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے برآمد کرلئے۔ ملزمان کے خلاف انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker