اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

15سالہ طالبعلم سے زیادتی اور ویڈیو کا معاملہ،تین ملزمان گرفتار

اسلام آباد ،تھانہ شالیمار کے علاقے میں 15سالہ طالبعلم کے ساتھ زیادتی اور ویڈیو بنانے کا معاملہ، ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کا وقوعے کا نوٹس، پولیس نے بچے کے والد ظہور احمد کی درخواست پر فوری طور پر مقدمہ درج کیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس پی صدرِ کی زیر نگرانی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم تنویر ملک سمیت تینوں ملزمان گرفتار کر لیے، گرفتار ملزمان میں تنویر ملک،محمد فیضان اور حسنین شامل ہیں،متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ ملزمان نے میرے بیٹے کے ساتھ زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنالی،کسی کو بتانے کی صورت میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔ ڈی آئی جی آپریشنزافضال احمد کوثر نے کہا کہ ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker