
وہاڑی(نمائندہ خصوصی )وکیل آصف ڈھکو کے قتل کیس فیصلہ،عدالت نے تمام ملزمان کو با عزت بری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل 89wb کا ینگ ایڈوکیٹ آصف ڈھکو موٹرسائیکل پر کچہری جا رہا تھے جسے وکلا کالونی کے سامنے ملتان روڑ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ سے قتل کر دیا تھا ،ویہاڑی تھانہ سٹی میں 302 قتل کے مقدمہ نمبر 20-507 میں c&g بلاک شہر کے 3 خوبصورت کم سن سٹوڈنٹس رانا حیدر، طیب اور متیب آرائیں کو نامزد کر کے جیل چالان کیا گیا تھا۔ انویسٹیگیش کے دوران پولیس کو مقتول ایڈوکیٹ آصف ڈھکو کے موبائل فون سے ان بچوں کیساتھ بدفعلی کی ویڈیو بھی ملی تھیں جنہیں مزید گھر تک بلیک میل کیا جا رہا تھا۔ فوجداری عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج غلام شبیر حسین گل نے بے گناہی ثابت ہونے پر تینوں طالبعلموں کو کیس سے با عزت بری کر دیا۔ طیب اور متیب 6 ماہ قید کے بعد ضمانت پر رہا ہوئے جبکہ رانا حیدر تاحال جیل میں ہے جسے عدالتی حکم ملنے پر آج ڈسٹرکٹ جیل ویہاڑی سے رہا کیا جائے گا۔