
چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کو گریڈ 21 میں ترقی ملنے پرمبارکباد پیش کرنے کیلئے سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن کے وفد نے جنرل سیکریٹری نعمت اللہ مسعود کی قیادت میں ملاقات کی اور پھول پیش کیے ۔اس موقع پر سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن کے صدرچوہدری عامر شہزاد ،سینئر وائس چیئرمین انجینئر سردار خان زمری ،سیکریٹری ایڈمن عبدالر حیم ،جوائنٹ سیکرٹری شبیر تنولی اور ڈائریکٹر خضر حیات ستی بھی موجود تھے۔چیئرمین عامر علی احمد نے دوران گفتگو سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ انشا اللہ سی ڈی اے آفیسرز کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔ جنرل سیکریٹری نعمت اللہ مسعود اور پریزیڈنٹ چوہدری عامر شہزاد نے چیئرمین سی ڈی اے کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں چیئرمین سی ڈی اے اور ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر ادارے کی ترقی کے لیے دن رات محنت سے کام کرنے کی یقین دھانی کرائی۔ سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین سی ڈی اے کو یقین دہانی کرائی اسلام آباد کو وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق دنیا کا خوبصورت ترین دارالحکومت بنانے میں آپکے اور آپ کی ٹیم بورڈ ممبران سی ڈی اے کے ساتھ مل اپنا کردار بھرپور انداز میں پیش کریں’گے۔