
اسلام آباد ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )نے 16جنوری 2022 تک پراپرٹی کی نئی قیمتوں کا تعین روک دیا،ایف بی آر کا پراپرٹی ویلیوشن ٹیبل کا جائزہ لینے کا عندیہ ،تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو ویلیویشن ریویو کمیٹیاں تشکیل دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آرنے 16جنوری 2022 تک پراپرٹی کی نئی قیمتوں کا تعین روکتے ہوئے پراپرٹی ویلیوشن ٹیبل کا جائزہ لینے کا عندیہ دیا ہے ،اس حوالے سے جاری مراسلے میں اسٹیک ہولڈرز کو 10 دسمبر 2021 تک ویلیوشن ٹیبل پر شکایات داخل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ مراسلے میں کہا گیا کہ چیف کمشنرز اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بامعنی مشاورتی عمل شروع کریں، اقدار کے تعین کے لیے اسٹیٹ بینک کے منظور شدہ ویلیورز کو شامل کریں۔