
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) وہاڑی پیپلز کالونی میں 2 بہن بھائی صبح موٹرسائیکل پر سکول جا رہے تھے نامعلوم مسلح افراد نے ان راستہ روکا اور رکنے پر انہیں فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ وہاڑی پیرمراد ملتان روڈ غلہ گودام کے پاس چلتی بس میں سکول جاتے ہوئے 2 سٹوڈنٹ گروپس کا جھگڑا ہو گیا خنجر کے وار اور فائرنگ سے 3 طالبعلم سکول کی بجائے ہسپتال پہنچ گئے۔ تحصیل بورے والا میں 2 گروہوں میں جھگڑے کے دوران متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔