پاکستانعلاقائی

وہاڑی ، مختلف مقامات پر لڑائیاں، متعدد افراد زخمی

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)وہاڑی پیپلز کالونی میں 2 بہن بھائی صبح موٹرسائیکل پر سکول جا رہے تھے نامعلوم مسلح افراد نے ان راستہ روکا،نا رکنے پر عاصمہ دختر بوٹا کے دونوں ٹانگوں جبکہ اسکے بھائی ارسلان صدیق کی داہنی ٹانگ میں فائر مار کر زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔دوسری جانب ویہاڑی پیرمراد ملتان روڈ غلہ گودام کے پاس چلتی بس میں سکول جاتے ہوئے 2 سٹوڈنٹ گروپس کا جھگڑا ہو گیا خنجر کے وار اور فائرنگ سے 3 طالبعلم سکول کی بجائے ہسپتال پہنچ گئے۔ ٹھینگی 178 چک کے 21سالہ عادل ولد صفدر کے دائیں ٹانگ میں فائر اور سر میں خنجر کا کٹ لگا اسکے چھوٹے بھائی ابرار کی بائیں ٹانگ میں فائر اور دائیں میں خنجر لگے۔ جبکہ ٹھینگی اڈے کے رہائشی شاہ محمد کا بیٹا سر پر خنجر کے وار سے زخمی ہو گیاویہاڑی تحصیل بوریوالہ 491eb میں 2 گروہوں میں لڑائی سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوںکو ریکسیو 1122 نے طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا بورے والہ میں کچھ عرصے کی دوران طلبہ تنظیم اے ٹی آئی اور ایم ایس ایم کی لڑائیوں میں 6 لوگ قتل اور 36 زخمی ہو چکے ہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker