اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق قانون سازی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم ) سے متعلق قانون سازی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے شہری کی درخواست نامکمل قرار دے دی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی کی منصوبہ بندی، قانون سازی کالعدم قرار دی جائے۔ جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا آپ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی قانون سازی کی کن شقوں پر اعتراض ہے ؟ الیکٹرانک ووٹنگ مشین قانون سازی کی کون سی شقیں آئین سے متصادم ہیں؟ ایسے نامکمل درخواست دائر نہیں کرتے ورنہ جرمانہ ہوجاتا ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست کی درستگی کے لیے مہلت دی جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری کی مہلت کی استدعا منظور کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker