اہم خبریںپاکستانتازہ تریندلچسپ

بیٹے کی شادی کی خوشی ،مریم نواز نے سریلی آواز سے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے کی شادی کی خوشی میں تقریبات جاری ہیں، گزشتہ روزحمزہ شہباز کے گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہوئی تھی اور اب مریم نواز کی خوبصورت آواز میں ایک گائے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جہاں وہ چرا لیا ہے تم نے جو دل کو گا رہی ہیں، جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔یاد رہے گزشتہ روز حمزہ شہباز نے ہمیں تم سے پیار کتنا یہ ہم نہیں جانتے گا کر محفل لوٹ لی، جہاں ان کے ساتھ اسٹیج پر مریم نواز بھی بیٹھی نظر آئیں۔جس کے بعد ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں مریم کا چہرہ تو نظر نہ آیا، لیکن ان کی آواز نے سب کو حیران کر دیا، ویڈیو میں بیٹے کی شادی میں مریم کوئی تھا نہ کوئی ہے، زندگی میں تمہارے سوا گاتی سنائیں دیں۔مریم نواز اور حمزہ شہباز کے ایک ساتھ بیٹھے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو لمحوں میں وائرل ہو گئی جسے اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں اور صارفین کی طرف سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔رائیونڈ میں ہونے والی اس تقریب میں مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب سمیت مسلم لیگ ن کے دیگر رہ نما شریک ہیں۔خیال رہے کہ جنید صفدر کی دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہونا طے پائی ہے اور بیٹے کے ولیمے کے باعث مریم نواز نے کچھ روز کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں۔جنید صفدر کے ولیمے کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ شریف خاندان کا ایک اور ٹیلنٹ بھی سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور وہ ہے ان کی خوبصورت آوازیں۔گزشتہ روز ہونے والی تقریب میں مریم نواز اور حمزہ شہباز کے گانوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی جو ابھی تک جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker