![](https://ips.media/wp-content/uploads/2021/12/manzor.jpg)
جدہ(خالد نواز چیمہ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان نے اوورسیز فورم منڈی بہائو الدین کے چیف آرگنائزر چوہدری حسنین گوندل کے اعزاز میں شاندار عشائیہ دیا۔
صدر پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کی جانب سے چیف ارگنائزر اوورسیئز فورم چودھری حسنین گوندل کی اعزاز میں جدہ کے الولید ڈائمنڈ ریسٹورنٹ میں پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد کے ساتھ سعودی کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے بھی شرکت کیسعودی کمیونٹی سے عقید مستور الزھرانی،ابو مازن العتیبی اورپاکستانی کمیونٹی سے سردار اقبال یوسف،خواجہ حماد،عاصم جٹ،عرفان گوندل، جمشید جمی،لیاقت بھٹہ، بشارت علی،گلزار منظور مانگٹ، حسنین گوندل، بلو شیر وڑائچ، ملک زہیب، ملک شہزاد، ڈاکٹر اسد، رفاقت حسین، راجہ ضیاالحق،چودھری شکور، طاہر فاروق،سید اجمل شاہ،مظہر حسین،شعیب،انجنیئرامیر علی،ملک سجاد،یاسر اقبال،مہر اعجاز نے شرکت کی ،اس کے علاوہ میڈیا کی طرف سے پاک اوورسیز میڈیا فورم سے شعیب الطاف، میاں محی الدین،احمد فواد خان سواتی، انٹرنیشنل میڈیا فورم سے ملک عاصم اعوان اور پاکستان جرنلسٹ فورم سے خالدنواز چیمہ نے خصوصی طور پر شرکت کیاس موقع پر تمام مہمانوں نے صدر پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک منظور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک منظور نے ہمیشہ کمیونٹی کو یکجا کرنے کی کوشش کی ہے جس پر پوری کمیونٹی کو ملک منظور کا شکرگزار ہونا چاہئے کیونکہ دور حاضر میں اتنی مصروفیت کی باوجود ملک منظور اپنا زیادہ تر قیمٹی وقت کمیونٹی کی خدمت میں صرف کرتے ہیںاس موقع پر ملک منظور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ کمیونٹی کی محبت ہی ہے جو میرے کہنے پر تمام دوست یکجا ہو کر تشریف لاتے ہیںآخر میں بشارت علی کی مرحومہ والدہ کے لئے اور قونصل جنرل آف پاکستان خالد مجید کی صحت کیلئے دعا کرائی گئی۔