پنجابعلاقائی

سسٹنٹ کمشنر وہاڑی کا سبزی منڈی کا دورہ

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) سسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید وسیم حسن صبح سویرے اچانک سبزی فروٹ منڈی ٹھینگی پہنچ گئے جہاں انہوں نے نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔ اے سی وہاڑی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی ہدایت پر وہاڑی انتظامیہ مصنوعی مہنگائی کے خاتمہ کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے اس موقع پر وہ کسانوں اور آڑھتیوں سے بھی ملے اور ان کے مسائل دریافت کئے ان کا کہنا تھا کہ ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے کہ طلب و رسد کے مطابق ریٹ پر اشیا کی فراہمی یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker