اسلام آباد(آئی پی ایس )آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔قاضی جمیل الرحمان کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ، پولیس سروس گریڈ 20 کے احسن یونس کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا گیا۔احسن یونس کی خدمات پنجاب سے وفاق کی سپرد کردی گئیں۔