
اسلام آباد ،وفاقی حکومت نے نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا ، سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت قانون نے نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا ، اس حوالے سے سمر ی صدر مملکت کو ارسال کر دی گئی ہے ، صدر مملکت عارف علوی وزیر اعظم کو نئے چیئرمین کے ناموں پر خط لکھیں گے ۔