اسلام آباد،اپوزیشن کی جانب سے عدم شرکت کے باوجود حکومت کا بلایا گیا پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرا اجلاس شروع ہوگیا ہے، قومی سلامتی کے مشیر قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف سیکیورٹی پالیسی پر اجلاس کو بریفنگ دے رہے ہیں ۔متحدہ اپوزیشن کی طرف سے قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا گیا ہے ۔ ۔ذرائع کے مطابق حکومت نے حزب اختلاف کی جماعتوں ساتھ کچھ غیر رسمی رابطے کیے تھے اور ان اسے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی تھی، ان کے مطابق اپوزیشن نے اپنی شرکت وزیراعظم عمران خان کی حاضری سے مشروط کی ہے۔