اسلام آباد(آئی پی ایس ) اسلام آباد ہائیکورٹ، رانا شمیم کا اصل حلف نامہ برطانیہ سے منگوانے کا معاملہ، اٹارنی جنرل نے عدالتی ہدایت کے مطابق سہولت فراہم کرنے کا خط عدالت پیش کردیا خط عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کے لیے متفرق درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر،درخواست میں استدعا کی گئی کہ اٹارنی جنرل کا سابق چیف جج گلگت بلتستان کو لکھا خط ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے، سابق چیف جج بیان حلفی پاکستانی ہائی کمیشن لندن بھی دیں، خط کسی بھی قسم کے ابہام سے بچنے کے لیے حلف نامہ کی کاپی سربمہر لفافے میں ہائی کمیشن لندن کو بھیجا جائے، پاکستانی ہائی کمیشن حلف نامہ وزارت خارجہ کے ذریعے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھیجے گی۔