اہم خبریںپاکستان

فیصل واوڈا کی نااہلی ،انٹراکورٹ اپیل سماعت وکیل کی غیرحاضری کے باعث ملتوی

اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد ہائی کور ٹ میں سینیٹر فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن میں جاری نااہلی کیس روکنے کے لیے انٹراکورٹ اپیل پر سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی ۔ سنیٹر فیصل واڈا کے وکیل حسنین علی چوہان کی غیر حاضری پر سماعت ملتوی ،فیصل واڈا کے وکیل حسنین علی چوہان کی جگہ نعمان پراچہ نے سماعت ملتوی کی استدعا کی۔جسٹس عامر فاروق کا استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن میں سماعت کب ہے ؟ ۔نعمان پراچہ نے کہا کہ مجھے کیس کا نہیں پتہ، میں وکیل کے کہنے پر عدالت پیش ہوا ہوں، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے پھر آپ نے نہیں کہنا کہ ہائی کورٹ میں کیس زیر سماعت ہے، یہ کیس اسی عدالت میں ڈیڑھ سال بھی پڑا رہا، عدالت نے کیس کی سماعت 9 دسمبر تک کے لئے ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker