اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

سی ڈی اے ، ضلعی انتظامیہ کی چھٹی کے روز قبضہ مافیا کیخلاف متعدد کارروائیاں

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے )کے چیئرمین اور چیف کمشنر اسلام آباد کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ اور شعبہ انفورسمنٹ نے ہفتہ وار تعطیل کے باوجود اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں قبضہ مافیا کے خلاف متعدد کارروائیاں کیں۔

تفصیلات کے مطابق ان کارروائیوں کا آغاز اسلام آباد کے علاقے جھنگی سیداں میں جی ٹی روڈ کے ساتھ ساتھ کیا گیا۔ آپریشن کی نگرانی ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے خود کی اس آپریشن کے دوران پچاس سے زائد غیر قانونی تعمیرات کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا گیا جبکہ مرکزی شاہراہ پر غیر قانونی بس سٹینڈ پر ایکشن لیتے ہوئے موقع پر کھڑی بسوں، ٹیکسیوں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان جرمانے بھی عائد کئے گئے ۔علاوہ ازیں سیکٹر G-7 اور H-9 میں سرکاری اراضی پر ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کے بھر پور کارروائیاں کیں۔ قابضین نے ہفتہ وار تعطیل کا فائدہ اٹھانے کی غرض سے سیکٹر G-7/2 میں سی ڈی اے سہولت سنٹر کی عمارت کے عقب میں واقع سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات جاری کی ہوئی تھیں جس کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قبضہ کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اس آپریشن کے نتیجے میں غیر قانونی زیر تعمیر 5 کمرے، 4 باتھ رومز اور 3 چار دیواریوں کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیابعد ازاں سیکٹر H-9 میں سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کی غرض سے غیر قانونی تعمیرات جاری تھیں جسکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 غیر قانونی زیر تعمیر کمروں کو مسمار کردیا گیا اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران اور اسلام آباد پولیس کی نفری بھی سی ڈی اے کے اہلکاروں کی معاونت کے لئے موجود تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker