اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم کل مشعل جلا کر کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیوکا افتتاح کرینگے

اسلام آباد،وزیر اعظم عمران خان ملک کے سب سے بڑے کھیلوں کے پروگرام”کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو”کا (کل)پیر کو افتتاح کرینگے،وزیراعظم عمران خان مشعل جلا کر پروگرام کا آغاز کریں گے،کا میاب جوان سپورٹس ڈرائیو ایک شاندار ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ہے جس میں 6ہزار ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل پیر کو مشعل جلا کر سپورٹس میلے کا آغاز کریں گے،کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو میں 15 سے 25سال کی عمر کے 6ہزار ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں،ان ایتھلیٹس میں 3300نوجوانوں کے علاوہ 2700لڑکیاں بھی شامل ہیں، اس پروگرام میں ہر ڈویژن کو ریجن ڈیکلیئر کر کے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور تقریبا سات بڑے کھیل شامل کئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker