اہم خبریںپاکستان

لوکل گورنمنٹ سسٹم کا نظام نہ ہونے سے مسائل حل نہیں ہو رہے ، کرامت علی شیخ

ملتان ،پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل و صدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام کو صیح معنوں میں بااختیار نہ بنانے اور بروقت الیکشن نہ کرائے جانے کی وجہ سے ہی آج ہم75سال گزر جانے کے باوجود وہیں کھڑے ہیں جہاں سے چلے تھے کیونکہ بلدیاتی نظام کے فعال نہ ہونے میں سب سے بڑی رکاوٹ قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین ہیں جن کا کام قانون سازی کرنا ہے لیکن وہ گلی محلے کی سیاست میں سرگرم ہیں اگر پاکستان میں لوکل گورنمنٹ کا نظام صیح معنوں میں نافذ ہوتو نہ صرف شہریوں کے نچلی سطح پر مسائل حل ہوں گے بلکہ نچلی سطح سے باصلاحیت قیادت بھی آگے ابھر کر سامنے آئے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاس ملتان میں دیگر رہنماں میاں محمود ایڈووکیٹ، میاں عبد الرشید، سید وجاہت حسین ایڈووکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا

کرامت علی شیخ نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں لوکل گورنمنٹ کے نظام کو طاقتور بنایا جاتا ہے لیکن یہاں اراکین اسمبلی کو بااختیار بناکر لوکل گورنمنٹ کو کمزور رکھا جاتا ہے کیونکہ اراکین اسمبلی اقتدار کی ہوس میں لوکل گورنمنٹ کو بائی پاس کرکے اپنے ڈیروں کو آباد کرنے کے لئے سرگرم رہتے ہیں جب تک بلدیاتی نظام کے زریعے عام آدمی کو اس کی دہلیز پر صیح معنوں میں انصاف نہیں ملے گا عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے اراکین اسمبلی کا کام تعلیم، صحت، معاشی نظام سمیت دیگر مسائل کے حل کی مزید بہتری کے لئے قانون سازی کرنا ہے نہ کہ گلی محلوں کی سڑکیں اور گٹرلائنوں کی سیاست کرنا ہے اسی لئے حکومت سطح پر بلدیاتی نظام کو طاقتور بنانے کیلئے انہیں آئین و قانون کے مطابق بااختیار بنایا جائے اور اراکین اسمبلی کی لوکل گور نمنٹ میں مداخلت کا خاتمہ کیاجائے تاکہ نچلی سطح پر عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہوں اسی لئے پہلے بلدیاتی الیکشن کرائے جائیں بعدازاں قومی و صوبائی انتخابات کرائے جائیں اگر نچلی سطح پر کوئی بھی عددی اکثریت میں آتا ہے تو وہ یقینا اپنی جماعت کو صیح معنوں میں سپورٹ کرسکتا ہے لیکن بلدیاتی نظام کو بائی پاس نہ کیاجائے آج اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ صوبائی حکومت فوری طور پر مرحلہ وار بلدیاتی الیکشن کرانے کی بجائے ایک ہی مرحلہ میں بلدیاتی الیکشن کرائے اور بلدیاتی نظام کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker