اہم خبریںپاکستان

پی ڈی ایم سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، لانگ مارچ ، استعفوں سے متعلق سفارشات تیار

اسلام آباد ، پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے استعفوں کی حمایت میں سفارشات تیار کر لیں ، لانگ مارچ سے پہلے چاروں صوبوں میں کنونشن اور احتجاجی جلسے کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ، تاہم لانگ مارچ کب ہوگا اور استعفے کب دینے چاہئیں، وقت اور تاریخ کا تعین پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس کرے گا،اسٹئیرنگ کمیٹی کی سفارشات کل پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم)کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا ورچوئل اجلاس مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا جس میں سینیٹر میر کبیر، حافظ حمداللہ، کاشف رندھاوا اور ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں لانگ مارچ اور مہنگائی مارچ سمیت پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفوں کے آپشن پر بھی غور کیا گیا اور اسٹیئرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق سفارشات تیار کر لیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اسٹیئرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ اور استعفوں کی حمایت میں سفارشات تیار کی ہیں اور کمیٹی نے اتفاق کیا ہے کہ لانگ مارچ بھی ہونا چاہیے اور استعفے بھی دینے چاہئیں۔ذرائع کے مطابق لانگ مارچ سے پہلے چاروں صوبوں میں کنونشن اور احتجاجی جلسے کرنے پر اتفاق کیا گیا اور یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ لانگ مارچ اور استعفوں کے وقت اور تاریخ کا تعین پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات کل مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker