اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

اسلام آباد پولیس اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کا کار چوروں کیخلاف بڑا ایکشن

اسلام آباد، اسلام آباد پولیس کے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کا کار چوروں کے خلاف بڑا ایکشن، کار ومو ٹر سائیکل چوری میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے سات چور گرفتار کر لیے گئے ۔

ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کے مطابق ملزمان سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 12کاریں ،12موٹر سائیکل 2رکشے برآمد کر لئے گئے ، ملزمان میں جلیل خان، نور زادہ،ناصر لون،کامران خان، اسرار خان ،مرادعلی شاہ اور سجاد خان شامل ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے متعدد بار مختلف اضلاع میں ریڈ کیے گئے، ملزمان کی گرفتاری میں کے پی کے پولیس نے بھر پور معاونت کی، ملزمان کے خلاف اسلام آباد اور دیگر اضلاع میں مقدمات درج اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق کارروائی اے ایس پی انویسٹی گیشن حنا نیک بخت کی زیر نگرانی انچارج کار سیل انسپکٹر لیاقت علی اور ٹیموں نے کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اسلام آباد پولیس دن رات کوشاں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker