
اسلام آباد ، اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کے سربراہی اجلاس سے قبل چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی ہدایت پر شعبہ روڈز و مارکیٹنگ کی طرف سے پورے اسلام آباد میں روڈ کارپٹنگ ، لین مارکنگ ،کرب سٹونز پینٹنگ ،مراکز کی تزین و آرائش اور صفائی ستھرائی کا کام تیزی سے جاری ہے،اقدامات کا مقصد مہمانوں کو اچھے طریقے سے خوش آمدید کہنا ہے ۔
اس حوالے سے ہفتہ کو سٹریٹ 10، ایف سکس تھری ، آغا خان روڈ ایف فائیو ، سیونتھ ایونیو اور جی سیون فور میں روڈز پر لین مارکنگ کی گئی ۔ علاوہ ازیں سہروردی روڈ جی فائیو، سٹریٹ نمبر 10ایف سکیس تھری ، میریٹ چوک پر کرب سٹونز پر پینٹنگ کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے ، اس کے علاوہ شاہراہ دستور پر ٹف ٹائلز کی تنصیب، سیونتھ ایونیو انڈر پاس پر رنگ سازی کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے ، ایف سیون مرکز میں لکڑی کا کام ، اور فٹ پاتھس کی مرمت کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں ماری روڈ، بھٹائی روڈ اور اتاترک ایونیو سمیت بھی دیگر سٹرکوں پر بھی روڈ کارپٹنگ ، لین مارکنگ ،کرب سٹونز پینٹنگ ،مراکز کی تزین و آرائش اور صفائی ستھرائی کا کام جاری رہا ۔