اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے طلبا، فیکلٹی کا مفت طبی کیمپ کا انعقاد

اسلام آباد،اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی سوشل افیئرز سوسائٹی نے ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کے تعاون سے 4 دسمبر 2021 کو نئی آبادی بہارہ کہومیں ایک مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا ، جہاں آنے والے تمام افراد کومختلف امراض کے بارے میں مشاورت اور ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کی اسکریننگ کے ساتھ ساتھ بینائی کا چیک اپ بھی فراہم کی گیا۔

میڈیکل کیمپ میں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔اس میڈیکل کیمپ سے لوگوں کی بڑی تعداد نے استفادہ کیا ۔ شرکا کو محلق امراض سے بچاوکے لیے احتیاطی تدابیر اور صحت مند طرز زندگی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ سکول کے بچوں نے بھی کیمپ میں شرکت کی اور انہیں صحت بخش خوراک اور اچھی عادات کے بارے میں رہنمائی فراہم کی گئی۔ایسے سود مند طبی کیمپ کے کامیاب انعقاد پر لوگ بہت خوش تھے۔ انہوں نے ہسپتال اور کالج انتظامیہ اور طلبا کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں ایسے مزید میڈیکل کیمپس لگانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ عمران علی غوری، اے این ٹی ایچ کے ہیڈ آف کمیونیکیشن، نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ ہسپتال میں آنے والے تمام مریضوں کو مناسب قیمت پر عالمی معیار کی صحت کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اور اس طرح کے کیمپوں کے ذریعے ادارے کا مقصد غریب طبقوں کو ان کی دہلیز پر معیاری دیکھ بھال اور آگاہی فراہم کرنا ہے۔ سوشل افیئرز سوسائٹی IMDC کے طلبا اور اساتذہ پر مشتمل ہے اور یہ سوسائٹی اسلام آباد کے مضافاتی علاقوں میں معاشرے کے پسماندہ طبقات کو مختلف مہلک بیماریوں سے بچا کے بارے میں بیداری کے ساتھ ساتھ بنیادی صحت کی دیکھ بھال اور ادویات فراہم کرنے کے لیے اس طرح کے مفت میڈیکل کیمپوں کا اہتمام تواتر سیکرتی رہتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker