
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے الیکشن کے سلسلے میں پروگریسو گروپ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس لارڈز ہوٹل گوجرانولہ میں منعقد ہوا ۔جہاں پر عمومی مشاورت سے پی ایم اے گوجرانولہ کے آئندہ الیکشن کے لیے کابینہ کے ناموں پر غور کے بعد حتمی اعلان کر دیا گیا ۔سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ڈاکٹر طاہر محمود بھلر ،کرنل (ر) ڈاکٹر شوکت علی ،ڈاکٹر نوید مغل ،ڈاکٹر فیصل چوہدری ،ڈاکٹر عمر راٹھور ،ڈاکٹر انجم جاوید سندھو ،اور ڈاکٹر توقیر احمد نے باہمی مشاورت سے پروگریسو گروپ کے امیدواروں کے نام سی ای سی میں رکھے جن کو منظوری کے بعد پریس کانفرنس میں میڈیا نمائندگان کے سامنے اناوئنس کر دیا گیا ۔اس موقع پر پروگریسیو گروپ کے حامی ڈاکٹر صاحبان کی ایک کثیر تعداد موجود تھی ۔صدر کے لیے ڈاکٹر قیصر محمود شیخ ،نائب صدر کے لیے ڈاکٹر نسیم منشا گورائیہ ،خاتون نائب صدر کے لیے ڈاکٹر انا افتخار ،جنرل سیکریٹری کے لیے ڈآکٹر عبد الباسط چوہدری ،فنانس سیکرٹری کے لیے ڈاکٹر احمد عمران ظفر اور جوائنٹ سکریٹری کے لیے ڈاکٹر سلمان ملک پی ایم اے پروگریسیو گروپ کے امیدواران ہونگے۔