اہم خبریںپاکستان

سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کاقتل قابل مذمت اورشرمناک ہے، آرمی چیف

راولپنڈی، سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں سری لنکن فیکٹری مینیجر کی ہلاکت کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے ذمہ داروں کو سزا دلانے میں سول انتظامیہ کی مدد کا اعلان کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کی جانب سے سری لنکن شہری پرانتھا کمارا کا بہیمانہ قتل انتہائی قابل مذمت اور شرم ناک ہے، ایسے ماورائے عدالت اقدام قطعا ناقابل قبول ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ اس گھنائونے جرم کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے سول ایڈمنسٹریشن کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker