صوابی (آئی پی ایس) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے کھو جانے والی دو کمسن بچیوں کو بحفاظت گھر پہنچادیا۔ ترجمان کے مطابق جامعہ حفضہ اسلام آباد میں زیر تعلیم دو کمسن بچیاں جن کا تعلق اپر دیر سے تھا اور عمر بالترتیب نو برس اور چھ برس تھی ان کی مدرسے کی گاڑی میں اسلام آباد سے اپردیر جاتے ہوئے صوابی کے قریب خراب ہوگئی جسے درست کرانے کے بعد ڈرائیور فرحاد خان روانہ ہو گیا لیکن بچیاں وہیں رہ گئیں کچھ دیر بعد موٹروے کی پٹرولنگ افسران نے بچیوں کو پریشان حال دیکھا معلومات لینے پر جب پتہ چلا بچیوں کو صحیح طور پر کسی رشتے دار کا موبائل نمبر بھی یاد نہیں تھا اس صورتحال میں دونوں بچیوں کو حفاظتی تحویل میں لے کر بیٹ آفس پہنچایا گیا بعد ازاں مختلف ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے بچیوں کے رشتے داروں کا پتہ لگا کر اطلاع کردی گئی جس پر بچیوں کے چچا موقع پر پہنچے اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ہمراہ لے گئے اور موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔