
اسلام آباد ،وفاقی وزیر اسد عمر نے جھنگی سیداں گولڑہ موڑ میں 71 کروڑ کی لاگت سے انڈر پاس کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ایم این اے عامر کیانی ، ایم پی اے عمر بٹ مرکزی رہنما عامر مغل اور دیگر قیادت بھی موجود تھی۔
افتتاح کے بعد جلسے سے خطاب کرتے ہوے اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کا پیسہ عوام پر لگا رہے ہیں،اپ کو اسی لئے کام ہوتے نظر رہے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ ہم نے شہر اور دیہات کا فرق ختم کر دیا ہے۔ اسلام باد میں گلیوں، سڑکوں، کالجز، ہسپتال اور ڈسپنسریز کا جال بچھایا جا رہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اب دونوں جگہوں میں یکساں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ صحت انصاف کارڈ جاری کر دیا جائے گا جس سے غریب کو مفت علاج کی سہولت میسر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ صرف دھمکیوں پر گزارہ کر رہی ہے۔ اور ہر میٹنگ میں حکومت گرانے کی تاریخ خود ہی گے بڑھا دیتے ہیں۔ ایم این اے عامر کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب حکمران ایماندار ہو تو اسی طرح اربوں روپے کے منصوبوں پر کام کیا جاتا ہے۔ ان پانچ سالوں میں اتنے ترقیاتی کام ہوں گے کہ عوام۔کی تقدیر بدل جائے گی بہت جلد کینٹ میں قاسم مارکیٹ میں بھی انڈر پاس کا منصوبہ شروع کر دیا جائیگا۔ ایم پی بے عمر بٹ نے 71 کروڑ کی لاگت سے انڈر پاس کی تعمیر پر اسد عمر اور عامر کیانی کا شکریہ ادا کیا۔ مرکزی رہنما عامر مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب حکمران ایماندار ہوں تو گلیاں، سڑکیں، ہسپتال، انڈر پاس، کالجز اور ترقیاتی منصوبے نظر تے ہیں۔ اور اگر حکمران چور ہوں تو سرے محل، پارک لین فلیٹ اور ٹی ٹی اسکینڈل سامنے تے ہیں۔ عامر مغل نے اپوزیشن کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ 2023 کا الکشن بھی عمران خان اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جیتے گا۔ عامر مغل نے کہا کہ شریف مافیا کی خری امیدیں جھوٹی بیان حلفیوں، جعلی ڈیو اور ویڈیو سے ہیں جس میں وہ بری طرح ناکام ہوے ہیں۔