
اسلام آباد، پیروڈیز، ڈانس،ٹپس اور مختلف مشاغل پرمبنی ویڈیو مواد کا ایک وسیع خزانہ رکھنے والی مختصر دورانیہ کی وڈیو زکا پلیٹ فارم SnackVideo پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول مختصر ویڈیو پر مبنی سوشل میڈیا سائٹس میں سے ایک بن چکی ہے۔
حال ہی میں جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل دنیا کی ترقی کے ساتھ، اب کوئی بھی سوشل میڈیا پر مواد تخلیق کرنے والا بن سکتا ہے جس کے لیے صرف ایک اسمارٹ فون کی ضرورت ہے۔ بہت سے لوگوں میں مواد تخلیق کار بننے کی خواہش ہوتی ہے،بے شمار مواقع ملنے کی وجہ سے اب آپ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر سکتے ہیں۔ مواد کے تخلیق کار کوسب سے پہلے طے کرنا چاہیے کہ وہ جس قسم کے مواد کو تیار کرنا چاہتے ہیں اس کے لیے کون سا پلیٹ فارم بہترین ہے۔اس حوالے سےSnackVideo پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول مختصر ویڈیو پر مبنی سوشل میڈیا سائٹس میں سے ایک ہے۔ پیروڈیز، رقص، بیوٹی ٹپس اوردیگر مقبول عام مشاغل پر مبنی ویڈیو مواد کی کثیر تعداد لوگوں کی توجہSnackVideo کی جانب مبذول کراتی ہیں۔اگر آپ کانٹینٹ بنانا چاہتے ہیں عروج فاطمہ، شاہ زیب ویر، رضوان گھلو اور بہت سے دوسرے سنیک سٹارز کے مواد کا جائزہ لے سکتے ہیں۔سنیک سٹار بننے کے لیے سب سے پہلے آپ اپنی صلاحیت کے مطابق ویڈیو کا موضوع یا تھیم منتخب کریں جیسا کہ ویڈیو اسباق، پیروڈی، رقص، اور دیگر ہلکے پھلکے تفریح موضوع کا انتخاب عام ہے پھرمتعلقہ سامعین کے ذریعہ ویڈیو کو سرچ کرنے کے امکانات بڑھانے کے لیے کچھ پس منظر کی موسیقی شامل کریں۔کانٹینٹ کو مستقل رکھنے کے لیے ملتے جلتے عنوانات کے ساتھ ویڈیوز بنائیں اور پوسٹ کریں۔بہت سے مشہور ویڈیوز آپ کو اپنا مواد تیار کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ آپ SnackVideo پر حوصلہ افزائی کے لیے ٹرینڈنگ فیڈ بھی چیک کر سکتے ہیں۔آپ ان ویڈیوز کو بھی ڈب کر سکتے ہیں جو پہلے سے دستیاب ہیں تاہم دوسرے تخلیق کاروں کو کریڈٹ دیے بغیرمواد چوری نہ کریں بلکہ ان کی حوصلہ افزائی کریں SnackVideo پر سرقہ قابل قبول نہیں۔ آپ مختلف قسم کے چیلنجز کا مقابلہ اور اپنی تفریحی ویڈیوز بنا سکتے ہیں۔ SnackVideo پر ویڈیو مواد بنانا شروع کرنے کے لیے وائرل چیلنجزجیسے #AreYouOkay۔ ویڈیو کو ریکارڈ کریں اور اپنے ویڈیو چیلنجز کو مستقل بنیادوں پر شیئر کرنا شروع کریں۔ اپنے ویڈیوز کی تفصیل یا کیپشن میں ہیش ٹیگز شامل کرنے سے نہ گھبرائیں کیونکہ یہ ایک بہترین تکنیک ہے جس سے دوسرے لوگوں کے لیے سرچنگ آسان ہو جاتا ہے۔SnackVideo پر جو ویڈیوز آپ بناتے ہیں ان کو اپنے مختلف سوشل نیٹ ورک اکانٹس پر شیئر کرنا نہ بھولیں تاکہ آپ کے پروفائل کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مواد کے تخلیق کار کے طور پر ٹریفک میں اضافہ ہو۔ اگر آپ متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنا مواد شیئر کرتے ہیں تو آپ زیادہ مشہور ہو جائیں گے اور زیادہ لوگ آپ کے SnackVideo اکانٹ کو دیکھیں گے اور فالو کریں گے۔بہترین کامیڈین اپنا کانٹینٹ بنانے کے لیے SnackVideo کا استعمال کرتا ہے لیکن دوسرے پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کرتا ہے جس کی وجہ سے اس کی پہچان اور فالوورز میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔