
اسلام آباد ، وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے ملاقات کی ۔
جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں ملک میں کھاد کی پیداوار کی استعداد پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ،اسکے علاوہ وزیرِ اعظم کو وزارت کے بڑے پیمانے کی صنعت، اور برآمدی صنعت کی سہولت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات ، جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور کسانوں کیلئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کے مثبت اثرات سے بھی آگاہ کیا گیا۔