Uncategorized

نئی قسم اومیکرون کے پیش نظر کرونا کے خلاف ویکسینیشن مہم کو مزید بڑھایا جائےم

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بہترین کارکردگی دیکھانے والے پولیو ورکرز کے لیے انعامات دینے کا پلان مرتب کیا جائے،نئی قسم اومیکرون کے پیش نظر کرونا کے خلاف ویکسینیشن مہم کو مزید بڑھایا جائے۔جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان، پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد،حمزہ شفقات اور دیگر اعلیٰ عہدے دار شریک ہوئے ۔پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے چیف سیکریٹریز اور 30 سے زائد ضلعوں کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک سے شریک ہوئے ۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صوبائی اور ضلعی حکومتوں کی انسداد پولیو کے لئے کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،پولیو ورکرز جو دور دراز اور مشکل علاقوں تک پہنچتے ہیں قومی خدمت سرانجام دے رہے ہیں جس کے لیے وہ خصوصی تعریف کے مستحق ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بہترین کارکردگی دیکھانے والے پولیو ورکرز کے لیے انعامات دینے کا پلان مرتب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کم منتقلی والا سیزن پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے موزوں ترین وقت ہے اور ہم سب کو مل کر پولیو کا خاتمہ کرنا ہے- وزیر اعظم نے چیف سیکرٹریز اور ڈپٹی کمشنرز کو انسداد پولیو اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ پولیو ورکرز کی ہراسگی یا ان پر حملوں کی صورت میں قانونی کارروائی کی زمہ داری لیں،بچوں کی عمومی بچا ؤکے ٹیکوں اور انسداد پولیو مہم کو ساتھ ساتھ چلایا جائے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نئی قسم اومیکرون کے پیش نظر کرونا کے خلاف ویکسینیشن مہم کو مزید بڑھایا جائے۔عمران خان نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے حکومت پاکستان کی کرونا اور پولیو سے بچاو کے لیے موثر اقدامات کے معترف ہیں۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع، بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، قلعہ عبداللہ اور پشین، اور سندھ میں حیدر آباد اور کراچی میں گندے پانی کے ذریعے پولیو کے پھیلاو کا خطرہ زیادہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker