اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

معذوروں کیلئے منظم کام کرنے کی کوشش کررہا ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد،اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں معذوروں کیلئے منظم کام کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے معذوروں کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں اسپیکر ہوں تو پارلیمان کے دروازے معذوروں کے لئے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں معذوروں کے لئے منظم کام کرنے کی کوشش کررہا ہوں، ایسے بچے جن کا کوئی نہیں ان کو فلاحی تنظیمیں گلے لگائے ہوئے ہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں معذوروں اور یتیموں کے لئے بڑے بڑے کمپلیس بنانے کا آغاز کرچکے ہیں، وزیر اعظم عمران خان بھی دن رات پسے ہوئے طبقات کو ان کے پیروں پر کھڑا کرنے کی بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قانون سازی میں جہاں بھی کمزوری ہے معذور افراد بتائیں پارلیمان اس پر قانون سازی کرے گی، انٹرنیشنل این جی اوز کے رجسٹریشن میں بڑی مشکلات ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ ہماری بیوروکریسی کی یہ تربیت ہوچکی ہے کہ کوئی کام جلدی نہ ہوجائے، ہم سیاست سے بالاتر ہوکر ملک و قوم کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker