اسلام آباداہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد پولیس کا گرینڈ ٹارگٹڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن،متعدد افراد گرفتار

وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی بیج کنی پر بڑا ایکشن لے لیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد افضال احمد کوثر کے مطابق پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف تھانہ رمنا کے علاقے میرا آبادیہ میں گرینڈٹارگٹڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کیا، اس دوران 54 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق کارروائی کے دوران بغیر کاغذات13 موٹرسائیکلوں کوتھانہ منتقل کیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سرچ آپریشن کامقصد علاقے کی سیکیورٹی کو موثربناناہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے بارے فوری پولیس کو اطلاع دیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتی رہتی ہے، گذشتہ ماہ بھی پولیس نے لوہی بھیر میں کارروائی کرتے ہوئے 11 موٹر سائیکل اور ایک ایس ایم جی رائفل برآمد کی جب کہ تھانہ کھنہ کی حدود میں بغیر نمبر پلیٹ 12 موٹر سائیکلیں بند کردیں تھیں۔ایک اور کارروائی کے دوران وفاقی پولیس نے تھانہ شہزاد ٹان میں ایک ویگو ڈالہ پکڑا اور اس میں سے اسلحہ برآمد کیا جب کہ کورال کے علاقے سے ایک پراڈو پکڑی گئی جس کے اندر اسلحہ اور آتشی سامان موجود تھا۔پولیس کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ لوہی بھیر سے ایک رائفل، سات ایئر گن اور 12 گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ جنرل ہولڈ اپ کے دوران 10 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker