
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) ضلع کونسل وہاڑی کا اجلاس ضلعی چیئرمین غلام محی الدین چشتی کی صدارت میں ہوا اجلاس میں وائس چئیرمین رانا شاہد سروراور وائس چیئرمین عاصم سعید منیس سمیت ضلع بھرکے یوسی چئیرمین اوروائس چئیرمینزنے شرکت کی۔ ضلع کونسل کے اجلاس میں بلدیاتی نمائندوں نے یونین کونسل کی سطح پر تعمیراتی فنڈز نہ ملنے پرضلع کونسل کے افسران پرشدید برہمی کااظہارکیا اجلاس سے خطاب میں چیئرمین ضلع کونسل پیرغلام محی الدین چشتی نے کہاکہ موجودہ حکومت سمیت ہرحکومت نے بلدیاتی اداروں کے حقوق پامال کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کے اختیارات کو تسلیم نہیں کیا پنجاب کے مختلف اضلاع کے ضلعی چئیرمین بلدیاتی اداروں کے اختیارات بحال کرانے کی کوششوں میں تومصروف ہیں لیکن موجودہ حکومت بلدیاتی اداروں کوکچھ دینے کےلئے تیارہی نہیں ہے پیر غلام محی الدین چشتی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کواندازہ ہی نہیں کہ حکومت کیسے چلانا ہے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو کسی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے جیتنے کامشورہ دیاہے جس پروہ ای وی ایم کی ضد لگائے ہوئے ہیں موجودہ حکمران ای وی ایم کے ذریعے چوردروازہ سے دوبارہ حکومت میں آناچاہتے ہیں اجلاس میں ارکان ضلع کونسل نے حکومتی کارکردگی اوربلدیاتی اداروں کے ساتھ حکومتی رویہ پرشدید ردعمل ظاہرکیاجبکہ ممبران ضلع کونسل نے متفقہ قراردادپاس کی کہ بلدیاتی اداروں کے جوپونے تین سالہ مدت ضائع کی گئی ہے وہ مدت مکمل کرنے دی جائے۔