پاکستانخیبر پختونخواہ

حکومت افغان بارڈر پر مزید گیٹ کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے ، کورکمانڈر پشاور

وانا (نمائندہ خصوصی) قومی  مشران کے ساتھ جرگہ الیون  کور کمانڈر نے جرگہ عمائدین سے اپنے خطاب میں کہا کہ شمالی وجنوبی وزیرستان میں کافی حد تک ترقیاتی کام ہوئے ہیں لیکن پھر بھی کافی حل طلب  مسائل موجود ہیں جنہیں حل ہونا ضروری ہے  افغانستان میں امن آنے سے یہاں امن قائم ہوگا ۔ سابقہ فاٹا ایسا علاقہ ہے کہ آج بھی اس علاقے میں قوم، قبائل، اسلام کا رشتہ ایک ہے۔ کرنل، میجر ،صوبیدار، حولدار ان کی سوچ آپ کی سیکورٹی ہیں. اور ہماری سوچ آپ لوگوں کی بہتری اور مسائل کو حل کرنا ہے. ہماری طرف سے ہر قسم کی مدر آپ کیلئے ہیں۔ افغانستان میں امن کا فائدہ آپ لوگوں کو تب ہو گا کہ جب اس علاقے میں تجارت عام ہوجائے  کورکمانڈر پشاورنے جرگہ سے کہا کہ حکومت افغان بارڈر پر مزید گیٹ کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ خاردار تار کے حوالے سے کور کمانڈر نے کہا کہ یہ دہشت گردی کی روک تھام کے لئے لگائے گئے ہیں ٹی ٹی پی  سے مذاکرت کا آغاز کیا ہے. اگر کوئی ہتھیار ڈال کر واپس آنا چاہتا ہے تو ہم خوش آمدید کہتے ہیں  ہماری کوشش ہے کہ مشران کی ایک کمیٹی بنائی جائے جو ان سے بات چیت کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker