اسلام آباداہم خبریںپاکستانتازہ ترین

راول ڈیم انٹرچینج پر کام میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی،چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد، چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے راول ڈیم انٹرچینج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے راول ڈیم انٹرچینج کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ راول ڈیم انٹرچینج پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے ۔چیئرمین سی ڈی اے نے ڈائریکٹر روڈز کو تنبیح کی کہ کام میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی،تعمیراتی کام مکمل کر کے فلاور کو جنوری2022 کے آخر تک ہر صورت کھولا جائے، تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے لیبر اور مشینری کو بڑھایا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ تعمیراتی کام کے اعلی معیار کو یقینی بنایا جائے ۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس اور سی ڈی اے کے افسران ملکر موثرٹریفک پلان ترتیب دیں ،تعمیراتی کام کی وجہ سے ٹریفک کا بہائو متا ثر نہیں ہونا چاہئے۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ ایس ایس پی ٹریفک بھرپور معاونت فرا ہم کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker