اسلام آباد،متحدہ اپوزیشن نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کی ان کیمرہ بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اہم بلز کو بلڈوز کرنے کے حکومتی رویئے کی بنا پر بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ۔اپوزیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ انتہائی افسوسناک ہے کہ حکومت پارلیمان کو ربڑسٹیمپ کے طور پر استعمال کرنے کا وطیرہ اپنائے ہوئے ہیں ،اپوزیشن نے آئین، قانون، قومی سلامتی، عوامی اہمیت کے حامل تمام امور پرہمیشہ نہایت ذمہ دارانہ اورسنجیدہ قومی طرزعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پارلیمان کے اہم داخلی و خارجی ، قومی و عوامی مسائل پر پارلیمان کو مسلسل نظر انداز کر کے اِن۔کیمرہ بریفنگ سے معاملات کو چلایا جا رہا ہے، حذب اختلاف کا متفقہ فیصلہ ہے کہ اِن۔کیمرہ بریفنگ کا بائیکاٹ کیا جائے۔خیال رہے حکومت نے 6 دسمبر کو پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس طلب کررکھا ہے جس میں قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف بریفنگ دیں گے۔
Related Articles
گزشتہ پانچ سالوں میں عالمی سطح پر پانی کی فراہمی پر دباؤ بڑھ گیا ہے،عالمی ادارہ موسمیات
پیر, 7 اکتوبر, 2024
چینی نائب وزیراعظم کی قیادت میں مرکزی وفد کی سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن گروپ کے قیام کی 70ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت
پیر, 7 اکتوبر, 2024
گرفتاریوں پر تنقید ،سوچنا پڑے گا مجھے یہاں رہنا ہے یا نہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
جمعرات, 12 ستمبر, 2024