
اسلام آباد، آئی الیون میں ترقیاتی کاموں کا آغازکر دیا گیا ۔ سیکٹر آئی الیون جو کہ عرصہ 30سالوں سے محرومیوں کا شکار تھا ،اس سیکٹر میں عرصہ 30سال سے کوئی ترقیاتی کام نہیں ہو رہے تھے۔
آئی الیون الاٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی درخواست اور چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی ہدایت پر ممبر انجینئرنگ سید منور شاہ نے گزشتہ روز آئی الیون ٹو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں سیکٹر کے رہائشیوں کے مسائل سنے اور موقع پر ڈپٹی ڈی جی ورکس اور ڈی جی واٹر اینڈ سیوریج کو احکامات جاری کیے جس کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔ جس میں سوئی گیس پائپ لائن اور سیوریج لائن بچھانے کا کام تیزی سے جاری ہے، ڈرینج گلیوں اور نالے پر پلیوں کا کام بھی شروع ہے، اسکے علاوہ سٹریٹ لائٹس اور واٹر سپلائی کا کام بھی جلد شروع ہونے کی امید رکھتے ہیں۔ سیکٹر آئی الیون اور آئی بارہ کے بجلی کی ترسیل کے لیے گرڈ اسٹیشن تعمیر کے آخری مراحل میں ہے، آئی الیون الاٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن وفاقی ترقیاتی ادارے کے چیئرمین، ممبر انجینئرنگ اور انکی ٹیم الیکٹریکل، روڈز، اور واٹر سپلائی کے افسران کے بھی بے حد مشکور ہیں جنھوں نے سیکٹر کے ڈیولپمنٹ کے کاموں کا آغاز کیا اور رہائشیوں کی مشکلات دور کیں۔