
اسلام آباد، اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید کی بنی گالا کے علاقے میں پرائس چیکنگ ، خلاف ورزی کرنیوالوں کو قانون کے مطابق جرمانے اوروارننگز جاری کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید نے بنی گالا میں مختلف دودھ ، سبزی ، فروٹ دکانوں اور جنرل سٹورز پر نرخ نامے ، کورونا ویکسنیشن کی صورتحال ، پلاسٹک شاپر ز پر عملدرآمد کی چیکنگ کی ۔ اس موقع پر ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور زیادہ قیمت پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ، دیگرخلاف ورزی کرنیوالوں کو قانون کے مطابق جرمانے اوروارننگز جاری کی گئیں۔





