اہم خبریںپاکستان

جی آئی زیڈ ،پی آر اے میں پارلیمانی رپورٹرز کی کپیسٹی بلڈنگ کیلئے تعاون پر اتفاق

اسلام آباد ،پارلیمانی رپورٹرز کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی کوششیں جاری ہیں ،ایسوسی ایشن کو پارلیمنٹ کو کور کرنے والے رپورٹرز کی کپیسٹی بلڈنگ بڑھانے میں ایک اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے جس کے تحت صحافیوں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے یورپی یونین کے ادارے جی آئی زیڈ اور پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن نے تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

یورپین یونین کے تحت جی آئی زیڈ پراجیکٹ کے تناظر میں پارلیمانی رپورٹرز کیلئے دو سال تک رائو نڈ ٹیبل کانفرنسز ، سیمینارز اور ٹریننگ ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا ۔ جی آئی زیڈ کے ٹیم لیڈر ولیم کرسٹوفر شیلڈز اور ڈپٹی ٹیم لیڈر سید پرویز عباس نے بدھ کو پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی ۔ پی آر کے وفد میں صدر صدیق ساجد ، سینئر نائب صدر احمد نواز ، سیکرٹری آصف بشیر چودھری ، فنانس سیکرٹری انتظار حیدری ، سیکرٹری اطلاعات ملک سعید اعوان اور پی آر اے واک آئو ٹ کمیٹی کی چیئرپرسن نئیر علی شامل تھیں ۔ملاقات میں جی آئی زیڈ کے عہدیداروں نے بتایا کہ وہ پی آر اے کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں اس سلسلے میں جی آئی زیڈ مختلف ورکشاپس اور ٹریننگ سیمینارز کا انعقاد کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ پی آر اے کے ساتھ مستقبل میں مضبوط تعلقات ان کی منصوبہ بندی کا حصہ ہے ۔ پی آر اے نے جی آئی زیڈ کی طرف سے تعاون اور ٹریننگ کی پیش کش کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ نوجوان پارلیمانی رپورٹرز کی استعداد کار بڑھانے کے لئے یہ ناگزیر ہے اور جلد ہی اس سلسلے میں عملی اقدامات سامنے آ جائیں گے ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ جی آئی زیڈ اور پی آر اے ایگزیکٹو کمیٹی کے درمیان 9 دسمبر کو ایک اور ملاقات ہو گی جس میں ورکشاپس اور مستقبل کی تعاون کی حکمت عملی کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker