اہم خبریںپاکستان

10thایونیو کا سنگ بنیاد 4 دسمبر کو رکھا جائے گا، علی نواز اعوان

اسلام آباد ،وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ سری نگر ہائی وے اور آئی جے پی روڈ کو ملانے کے لئے 10th ایونیو کا سنگ بنیاد 4 دسمبر کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر رکھیں گے، یہ سڑک اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان سفر کرنے والے شہریوں کے لیے نہایت کار آمد ثابت ہو گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو 10th ایونیو کی افتتاحی تقریب کے مقام کے دورے کے دوران کیا

علی نواز اعوان نے کہا کہ یہ عوامی فلاح کا 12 ارب روپے کی لاگت سے بننے والا بڑا منصوبہ ہے جو شروع ہونے جا رہا ہے اور انشااللہ اسے 18 ماہ کے ریکارڈ وقت میں مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دونوں حکومتوں نے اسلام آباد کو مکمل طور پر نظر انداز کیا اور شہری یا دیہی علاقوں میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر تھے سابق چیئرمین سی ڈی اے کامران لاشاری کے دور کے بعد شہر میں بننے والا یہ پہلا ایونیو ہوگا جس کی وجہ سے شہر کی ٹریفک کنٹرول میں بہتری آئے گی انہوں نے کہا کہ اس دیہی اور شہری علاقوں میں بلا تفریق ترقیاتی کام جاری ہیں اس موقع پر این اے 53 اور این اے 54 کے سرکردہ رہنما، 10 ایونیو پراجیکٹ کے کنٹریکٹر این ایل سی اور سی ڈی اے کے حکام بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker