
وہاڑی (نمائندہ خصوصی آر پی او ملتان منیر مسعود مارتھ کی ہدایات پر ملتان ریجن کے اضلاع میں پیشہ ور بھکاریوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون مہم کے پہلے روز ریجن بھر میں 45 بھکاری گرفتار کر کے مقدمات درج کئے گئے جبکہ منشیات کے 23مقدمات درج کر کے 6 کلو گرام چرس اور 1160 گرام آئس برآمد کی گئی آر پی او ملتان نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین بھی اپنے بچوں پر توجہ دیں اور انکی سرگرمیوں اور صحبت پر نظر رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ شہری بھی اس انسداد منشیات مہم کا حصہ بنیں اور اپنے علاقہ میں منشیات فروشوں کی سرگرمیوں سے متعلقہ پولیس کو آگاہ کریں۔منیر مسعود مارتھ نے ملتان ریجن کے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیںکہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق سخت کاروائیاں کریں ۔آر پی او کی ہدایت پر ضلع وہاڑی میں بھی ڈی پی او کاروائیوں کا آغاز کردیا۔