اسلام آباد، ایون فیلڈ اور جعلی اکاونٹس کیسز، نیب پراسیکیوٹر بیرسٹر رضوان احمد نے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کے مطابق نیب پراسیکیوٹر بیرسٹررضوان احمدنے استعفیٰ دے دیا۔بیرسٹر رضوان احمد مریم نوازاور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں پر بنی نیب ٹیم کے رکن تھے ۔بیرسٹر رضوان احمد ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں پر بھی نیب کی نمائندگی کررہے تھے ۔بیرسٹر رضوان احمد اسلام آباد ہائیکورٹ میں جعلی اکاونٹس کیسز میں بھی پیش ہورہے تھے ۔انہوں نے مجموعی طور پر 270 مقدمات میں نیب کی نمائندگی کی۔ذرائع کے مطابق ذاتی وجوہات کی بنا استعفیٰ دے دیا۔