اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

منڈی بہاوالدین جج پر تشدد:ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور وکلا کے خلاف مقدمہ

منڈی بہاؤالدین میں ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو سزا سنانے والے جج کو وکلا نے تشدد کا نشانہ بنادیا۔تفصیلات کے مطابق منڈی بہاالدین کے ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا اور اسسٹنٹ کمشنر امتیاز بیگ کو سزا سنانے والے جج کو وکلا نے تشدد کا نشانہ بنادیا۔ مقدمہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج را عبدالجبار خان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔وزیر علیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا جس پر آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔سیشن جج پر عدالت میں تشدد کروانے کے الزام میں ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، صدر اور جنرل سیکرٹری بار سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اعلیٰ حکام کے حکم پر ڈی پی او منڈی بہاؤالدین اور ڈی ایس پی صدر منڈی بہاؤالدین کو بھی معطل کر دیا گیا۔ایڈیشنل سیشن جج کو عدالت میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنانے والے افراد کے خلاف 11 دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔دوسری جانب پنجاب بار کونسل نے منڈی بہاؤالدین میں صارف عدالت کے جج سے وکلا کی بدتمیزی کا نوٹس لے لیا۔ پنجاب بار کونسل نے واقعے میں ملوث مقامی بار کے سیکرٹری سمیت دیگر وکلا کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ بار کونسل نے متعلقہ وکلا کو ذاتی حیثیت میں 6 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل فرحان شہزاد نے معاملے کا نوٹس لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker