اہم خبریںپاکستانتازہ ترینعلاقائی

وہاڑی :فوجداری کی 2 مختلف عدالتوں میں ایک ہی دن فیصلے

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) لڈن اور مسلم ٹاون میں ہونیوالے قتلوں پر فوجداری کی 2 مختلف عدالتوں میں ایک ہی دن فیصلے۔ایڈیشنل سیشن جج سید زاہد حسین شاہ نے گزشتہ سال تھانہ لڈن میں درج قتل کے مقدمہ نمبر 20-195 بجرم 302 میں ملزم عمران ولد شیر محمد قوم ممکھیرا سکنہ بھنڈی سلول لڈن کو جرم ثابت ہونے عمر قید با مشقت اور 2 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ اسکے ہمراہی ملزمان کو نیاز، افضل اور قیصر کو بری کر دیا۔ ملزم عمران نے 9-8مئی2020 کی رات شاہد کھرل نامی شخص کو نیاز کی بھابھی سے ناجائز تعلقات کے شبے میں قتل کیا تھا۔دوسرا مسلم ٹاون میں دوہرے قتل کیس میں ماڈل کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج غلام شبیر حسین گل نے گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول کی سینئر ٹیچر اور اس بیٹی کے قتل مقدمے میں اس کے قاتل شوہر محمد امین کو دو بار سزائے موت اور 20 لاکھ روپے معاوضے کے علاوہ دوسری بیٹی کو قتل کرنے کی کوشش میں 7 سال قید بامشقت اور جرمانے کی سخت سزا سنائی ہے پنجاب فرانزک لیبارٹری لاہور کی رپورٹ میں ملزم کے کپڑوں اور آلہ قتل خنجر پر بھی مقتولین کا خون پایا گیا۔ ملزم محمد امین کے خلاف اس کے اکلوتے بیٹے زین الدین اور مضروب بیٹی انسا امین نے عدالت میں گواہی دیتے ہوئے وقوعہ قتل کی تصدیق کی جبکہ تھانہ دانیوال میں تعینات سب انسپکٹر سعید گجر نے بہترین تفتیش اور پختہ شہادتیں دیں۔ مدعی کے وکلا احتشام الحق صدیقی، کاشف گردیزی، حسام الحق صدیقی، لبنی احتشام اور وقار خاں لنگاہ ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل پیش کئے۔ گواہوں کے بیانات اور ثبوتوں کو دیکھتے ہوئے عدالت نے سفاک درندے کو سزائے موت کا مستحق قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker