
اسلام آباد، وزیراعظم پاکستان نے ایف بی آر کی ٹیم کو ان کی کارکردگی پرمبارکباد پیش کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماہِ نومبر کے دوران وصولیوں میں پچھلے سال سے 35 فیصد جبکہ 5 ماہ کے دوران 37 فیصد اضافہ حاصل کرنے پر میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ماہِ نومبر کے دوران وصولیوں میں پچھلے سال سے 35% جبکہ 5 ماہ کے دوران 37% اضافہ حاصل کرنے پر میں ایف بی آر کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ pic.twitter.com/6qwdDO2tw7
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 1, 2021