
اسلام آباد ،وفاقی حکومت نے عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 15 دسمبر تک کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت 145 روپے 82 پیسے فی لٹر پر برقرار رہے گی۔ ڈیزل کی قیمت 142 روپے62 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت116 روپے 53 پیسے فی لٹر برقرار رہے گی۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 114 روپے 7 پیسے فی لٹر کی سطح پر برقرار رہے گی۔