اہم خبریںپاکستانتجارت

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 31 پیسے کمی کر دی

اسلام آباد ،اوگرا نے دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 31 پیسے فی کلو گرام کمی کی گئی ہے ، ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت202 روپے 89 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 168 روپے 90 پیسے سستا ہوگیا ، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2390 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی ہے۔نومبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2559 روپے 35 پیسے کا تھا۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 2021 کیلئے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker