
وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) زرعی یو نیورسٹی فیصل آباد کے سب کیمپس بورے والا میں ٹریفک پولیس وہاڑی اور سماب کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی اور سموگ سے بچاؤ کے حوالے سے سیمینار ہوا جس میں پرنسپل سب کیمپس ساجد محمود ندیم ، ڈاکٹر ابو بکر ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افئیرز ، ڈاکٹر صدف شکور ، شہزاد مصطفی چوہان چیئرمین انجمن تاجران بورے والا رجسٹرڈ ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر شاہد اقبال ، انسپکٹر ظہیر احمد بھٹی ، چیئرمین میو نسپل کا رپوریشن چوہدری عاشق آرائیں ، نعیم اللہ ، عبد الطیف خلجی ، حسن علی خالد اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی سیمینار سے خطاب میں شہزاد مصطفی چوہان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل پا کستان کا قیمتی سرما یہ ہیں پا کستان کے بے شمار نوجوان دنیا کے اہم ترین پراجیکٹس پر اپنا کردار ادا کررہے ہیں دیگر مہمانان خصوصی نے خطاب میں کہا کہ روڈ سیفٹی سے متعلقہ قوانین پرعمل پیرا رہتے ہوئے اپنی اور دیگر شہریوں کی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے تیز رفتاری اور دیگر خلاف ورزیوں کے باعث حادثات میں اضا فہ ہورہا ہے سموگ کے اثرات دیگر علاقوں کی طرح بورے والا کے شہریوں پر بھی اثر انداز ہورہے ہیں اس سے بچاؤ کے وضع کردہ احتیا طی تدابیر ہی واحد حل ہیں مقررین کا مزید کہنا تھا کہ سموگ میں حد نگاہ کم ہو نے سے ڈرائیونگ کا عمل نہایت احتیاط سے ہی ممکن ہے جبکہ یہ انسانی صحت کے لیے بھی نہایت مضر ہے سانس میں دشواری ، آ نکھوں کے مسائل اور فضا کے آ لودہ ہو نے سے متعدد منفی اثرات کی حامل سموگ سے بچاؤ کے لیے قواعد و ضوابط پر عمل نہایت ضروری ہے شرکاء نے نجی سطح پر جا ری ایسے سیمینارز کے انعقاد کو سراہا ۔