اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

سی ڈی اے،انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ لہتراڑ روڈ سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے متحرک

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کاانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ لہتراڑ روڈ سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے متحرک،درجنوں غیرقانونی اسٹالز اور دوکانوں کے باہر تھڑے مسمار،تجاوزات کنندگان کا 3 ٹرک سامان ضبط۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کاانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ لہتراڑ روڈ کے اطراف سے تجاوزات کو ختم کرنے کیلئے متحرک ہو گیاہے، اس حوالے سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے گزشتہ ماہ کے دوران درجن سے زائد آپریشنز کئے۔ اسی سلسلے میں منگل کے روز بھی لہتراڑ روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھر پور کارروائی کی گئی،یہ آپریشن لہتراڑ روڈ پر ترلائی سے شروع کیا گیا جو کہ پراچہ چوک تک جاری رہا، اس آپریشن کے دوران متذکرہ روڈ کے دونوں اطراف قائم تجاوزات کو ہٹایا گیا جبکہ دوکانوں کے باہر قائم درجنوں غیر قانونی اسٹالز اور تھڑے بھی بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کئے گئے۔ علاوہ ازیں اس آپریشن میں تجاوزات کنندگان کا 3 ٹرک سامان بھی ضبط کیا گیا۔ یاد رہے کہ لہتراڑ روڈ پر ٹریفک کے بہاو میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے سی ڈی اے انتظامیہ تجاوزات کے خلاف مسلسل آ پریشن کر رہی ہیں تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات پر قابو پایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker