اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نیب میں اعلی عہدوں پر فائز افسران کی ترقیوں کی منظوری

اسلام آباد،چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ہونے والے سلیکشنز بورڈ اجلاس میں نیب کے 7ڈائریکٹرز کو گریڈ21میں ترقی دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل بنا دیا گیا ۔ نیب میں اعلی عہدوں پر فائز افسران کی ترقیوں کی منظوری دے دی گئی۔ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی سمیت نیب کے سات اعلیٰ افسران کی ترقی کی منظوری دے دی گئی ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں کی تحقیقات کرنیوالے عرفان منگی اور شہزاد سلیم کی گریڈ 21 میں ترقی ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق عرفان منگی ڈی جی نیب راولپنڈی جبکہ شہزاد سلیم ڈی جی نیب لاہورتعینات ہیں۔ڈی جی نیب سکھر مرزا عرفان بیگ بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ کی بھی گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں ترقی ہو گئی۔اس کے علاوہ ڈی جی نیب مسعود اسلم اور مرزا سلطان محمود کی گریڈ 21 میں ترقی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر ترقی کی منظوری دی گئی چئیرمین نیب نے سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر منظوری دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker